اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں امداد کی ترسیل میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے-
غاصب اسرائیلی فوج نے آج ایک فلسطینی نوجوان کی لاش کو ٹینک سے کچل دیا۔
جرمنی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں الرشید اسٹریٹ کے بڑے پیمانے پر قتل عام کے بارے میں وضاحت دینی پڑے گی۔
غزہ میں دیرالبلح کے رہائشی علاقے پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت میں چھے فلسطینی شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
الجزیرہ کے رپورٹر نے جنوبی لبنان کے شہر بیت لیو کے نواحی علاقوں پر اسرائیلی فوج کے دو حملوں کی اطلاع دی۔
اسرائیل نے ایک بار پھر شام کے دارالحکومت پر حملہ کیا۔
فلسطین کے الزیتون محلے کے فلسطینی مزاحمت کے ایک فیلڈ کمانڈر کا کہنا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے دشمن کی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچایا اور یہ محلہ مرکاوہ ٹینکوں کا قبرستان بن گیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک اور اسرائیلی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کی البغدادی چھاؤنی پر دقیق میزائل حملہ کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ رفح پر حملے کو کوئی نہیں روک سکتا۔