فلسطینی مجاہدین کا اسرائیلی فوج پر بڑا حملہ
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ نے جنوبی غزہ کے خان یونس شہر کے شمال میں صیہونی حکومت کے دو انفنٹری یونٹوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں کئی صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹروں کو آپریشن کے مقام سے لاشوں اور زخمی فوجیوں کو نکالتے دیکھا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینی مجاہدین درجنوں اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر چکے ہیں۔
7 اکتوبر کو حماس اور دیگر فلسطینی تنظیموں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ایک بڑا آپریشن کیا تھا جس میں سیکڑوں اسرائیلی ہلاک اور 250 کے قریب اسرائیلیوں کو حماس نے قیدی بنا لیا تھا۔ اس کے بعد صیہونی فوج نے غزہ کے خلاف وسیع فضائی اور زمینی حملے شروع کردیئے۔
اسرائیلی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 31 ہزار 200 سے زائد فلسطینی شہید اور 73 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم 72 فلسطینی شہید اور 129 زخمی ہوئے۔