حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کی البغدادی چھاؤنی پر دقیق میزائل حملہ کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ رفح پر حملے کو کوئی نہیں روک سکتا۔
شام پر صیہونی حکومت کے ڈرون حملے میں تین لوگ شہید ہوگئے۔
صیہونی میڈیا نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے ممکنہ معاہدے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی ہیں ۔
اسرائیل کے ایک ریٹائرڈ جنرل کا کہنا ہے کہ فوج شدید افراتفری کا شکار ہے۔
اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اسلحے کی برآمدات بند کی جائیں۔
اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حزب اللہ لبنان نے ایک اور دقیق حملہ کیا ہے۔
ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر اسرائیلی غزہ میں مکمل فتح کے حوالے سے مایوسی کا شکار ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ ایک ڈیتھ زون بن گیا ہے۔
غزہ اور یوکرین کی جنگوں کی وجہ سے برطانوی اسلحہ ساز کمپنی کو بہت فائدہ ہوا ہے۔