Jun ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • صیہونی خفیہ دستاویزات ایرانی فوج استعمال کر سکتی ہے، ایران

ایران کی وزارت انٹیلی جینس نے صیہونی حکومت کی حاصل کردہ خفیہ دستاویزات اور اسناد کے بارے میں اعلان کیا ہے کہ ان دستاویزات سے ایران کی مسلح افواج استفادہ کر سکتی ہیں اور ایران اپنے دوست ملکوں کے ساتھ اس سلسلے میں تبادلے بھی کر سکتا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  ایران کی وزارت انٹیلی جینس نے صیہونی حکومت کی حاصل کردہ خفیہ دستاویزات اور اسناد کے بارے میں اعلان کیا ہے کہ ان دستاویزات سے ایران کی مسلح افواج استفادہ کر سکتی ہیں اور ایران اپنے دوست ملکوں کے ساتھ اس سلسلے میں تبادلے بھی کر سکتا ہے۔

ایران کی وزارت انٹیلی جینس نے آج صیہونی حکومت کی حاصل کردہ خفیہ دستاویزات اور اسناد کے بارے میں اعلان کیا ہے کہ غیر معمولی اہمیت کی حامل یہ دستاویزات اور انٹیلیجینس معلومات اسٹریٹیجک اہمیت کی حامل ہیں جن میں کچھ اسناد سائنسی اور ایٹمی خفیہ منصوبوں اور غیر قانونی پروگراموں سے متعلق ہیں۔

اس اعلان کے مطابق یہ خفیہ معلومات غاصب صیہونی حکومت کے جاری اور آئندہ جوہری پروگرام کے سلسلے میں یورپی و امریکی تحقیقاتی اداروں سے رابطے کے بارے میں بھی ہیں۔

اعلان میں کہا گيا ہے کہ ان خفیہ معلومات اور دستاویزات سے ایران کی مسلح افواج استفادہ کر سکتی ہیں اور ایران اپنے دوست ملکوں کے ساتھ اس سلسلے میں تبادلے بھی کر سکتا ہے۔  

 

 

ٹیگس