Jun ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۸ Asia/Tehran
  • غزہ کے مختلف علاقوں میں مزید ستائیس فلسطینی شہید

غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوجیوں نے حملے کر کے مزید 27 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے

سحر نیوز/ عالم اسلام:   فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ منگل کی صبح صیہونی حکومت کے فوجیوں نے رفح کے العلم علاقے میں انسانی مداد کی تقسیم کے لئے معین علاقے میں جہاں فلسطینی شہری امداد حاصل کرنے کے انتظار میں کھڑے تھے ، وحشتناک جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے ستائیس فلسطینیوں کو شہید اور نوّے کو زخمی کردیا جن میں سے بعض کی حالت سخت تشویشناک ہے صیہونی حکومت کی فوج نے شمالی غزہ اور شہر غزہ پر اپنے فضائی حملوں اور گولہ باریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور ایسا جنگ بندی مذاکرات کے تعطل کا شکار ہونے کے بعد ہوا ہے ۔ شدید بمباری ، گھروں کا انہدام ، باقی بچی ہوئی رہائشی عمارتوں ، بلڈنگوں کو ڈھانا اور شمالی غزہ پٹی کے باشندوں کے لئے قابض فوج کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات ، سب ہی کچھ فلسطینیوں کو جنوبی غزہ کی جانب کوچ کرنے پر مجبور کرنے کے لئے ہو رہا ہے ۔ غاصب صیہونی فوج شمالی غزہ پر مسلسل بمباری کر کے اس علاقے کو خالی کرانے اور فلسطینیوں کو غزہ پٹی سے باہر نکلنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہی ہےاس رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع غزہ پٹی کے مرکز میں پناہ گزینوں کے خیموں پر بمباری میں تین فلسطینیوں کے شہید ہونے اور دسیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے ۔

اسی طرح میڈیا ذرائع نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مضافات میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ہیلی کاپٹروں کے حملے کی خبر دی ہے۔ اسرائیلی توپخانوں نے شہر خان یونس کے مواصی علاقے پر بھی سخت گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ شہرغزہ کے مشرقی علاقوں پر اسرائیلی قابضوں کی فائرنگ کی بھی خبریں ہیں فلسطین کے میڈیکل ذرائع نے منگل کی صبح فلسطینی نوجوانوں پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں دس فلسطینیوں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے جو مغربی شہر رفح میں امداد حاصل کرنے کے منتظر تھے اس سے قبل بھی صیہونی حکومت کی فوج نے انسانی امداد کے منتظر فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کر کے سیکڑوں افراد کو شہید اور زخمی کردیا تھا فلسطین کی وزارت صحت نے اپنے تازہ ترین اعداد و شمار میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں صیہونی فوجیوں کے حملوں میں ستّر فلسطینیوں کی شہادت اور پانچ سو تین افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے فلسطینی وزارت صحت نے امداد رسانی کے کاموں میں پیش آنی والےمشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی متعدد فلسطینی ملبوں کے نیچے دبے ہوئے اور سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں اور امدادی کارکن سخت بمباری کے باعث ان تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں ۔ 

ٹیگس