حزب اللہ لبنان نے شومیرہ اور آیویم میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع پر شدید حملہ کیا ہے۔
صیہونی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق کے رہائشی علاقے کفرسوسہ پر متعدد میزائل فائر کئے ہيں۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ ہم رفح آپریشن شروع کرنے کے فیصلے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔
رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی شدید لڑائی 8 ہفتوں تک جاری رہے گی۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ یحییٰ السنور کے بارے میں گیلنٹ کا دعویٰ، بالکل بکواس اور بے بنیاد ہے۔
حزب اللہ لبنان نےایک بار پھر متعدد صیہونی فوجی ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہيں۔
نہاریا کے ساحل پر اسرائیلی جہاز میں آگ لگ گئی۔
صیہونی حکومت کے صدر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا، حماس پر فتح کے مترادف ہے۔
لبنانی علاقوں پر صیہونی حملوں اور غزہ کے عوام کی حمایت جاری رکھنے کے تناظر میں حزب اللہ لبنان نے آج صیہونی حکومت کے چار ٹھکانوں کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
غزہ پر صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔