May ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • کسی قسم کی حماقت کی صورت میں دشمن پر جہنم کے دروازے کھول دیں گے: جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے انتباہ کیا ہے کہ دشمن کی طرف سے کسی قسم کی حماقت سرزد ہوئی تو سخت جواب دیا جائے گا۔

سحرنیوز/ایران:   سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے امریکہ اور صہیونی حکومت کو ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہنے کی سخت تنبیہ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اپنی دفاعی طاقت کے اظہار کا موقع ملا تو دشمن پر جہنم کے دروازے کھول دیں گے جس میں ان کے تمام تر مفادات جل جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں اور ہم گھات لگائے ہوئے ہیں۔ دشمن کی معمولی سی بھی غلطی پر ہم ایسا جواب دیں گے کہ دشمن اپنا ماضی تک بھول جائیں گے۔ سپاہ کے سربراہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی کمانڈروں کو جان لینا چاہیے کہ ہم ہر ممکنہ منظرنامے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت ایران کو گزند پہنچانے کے لیے بہت کمزور ہے، جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کے لیے سنجیدہ چیلنج بن سکتی ہے۔ یہاں تک کہ خود ان کے بعض اعلی حکام کو بھی اس حقیقت کا ادراک ہے کہ وہ ایسے چیلنجوں کو برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتے، لیکن چونکہ موجودہ حکمران جاہل اور بچوں کے قاتل ہیں، اس لیے کسی بھی وقت کوئی حماقت متوقع ہے۔

 

ٹیگس