صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنائے جانے اور بمباری و گولہ باری کئۓ جانے کا سلسلہ جاری ہے
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ میں الصفطاوی نامی علاقے میں فلسطینی صحافی اسامہ العربید کے مکان پر بمباری کی اور اس بمباری میں دسیوں فلسطینیوں کے شہید و زخمی ہوئے۔ غزہ میں دیرالبلح میں بھی صیہونی جارحیت میں متعدد فلسطینی شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں۔ رفح کے مغرب میں بھی العلم اسکوائر کے اطراف کے علاقے صیہونی حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔ خان یونس کے جنوب مشرق میں واقع معن علاقے پر بھی صیہونی بمباری ہوئی ہے ۔ غاصب صیہونی فوج نے اسی طرح غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی عمارتوں کو دھماکوں سے بھی تباہ کیا۔