حزب اللہ لبنان نے صیہونی بستی میں 130 مکانات کو شدید طور پر نقصان پہنچایا ہے۔
ایک امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ میں امریکی زمینی مداخلت کی صورت میں کچھ امریکی افواج کو اس علاقے میں بھیجنے کے لیے الرٹ پر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
صیہونی تجزیہ نگار نے کہا کہ حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصے بالخصوص الجلیل علاقے کو جنگی علاقے میں تبدیل کر دیا ہے اور اسرائیل اپنی ہلاکتوں کا بدلہ نہیں لے سکتا۔
عبرانی میڈیا نے اشارہ کیا ہے کہ لبنانی مزاحمت نے اسرائیل کے ٹھکانوں پر اپنے میزائل حملوں میں نمایاں اضافہ کردیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے لبنان کی جنوبی سرحد پر صیہونی فوجیوں کے خربہ معر فوجی اڈے کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان جاری کر کے شام، عراق اور مقبوضہ فلسطین میں فوجی اہداف پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ حماس کی سرنگوں کو تباہ کرنے کی اسرائیلی کوششوں کو رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں دائیں بازو کی کانفرنس کے موقع پر کئی اسرائیلی خاخام اور ربیوں نے زور دیا کہ جنوبی غزہ پٹی پر دوبارہ قبضہ کرنا ہی اسرائیل کا واحد مناسب حل ہے۔
برطانیہ کی مرکزی اپوزیشن پارٹی لیبر پارٹی کے سابق رہنما نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی مالی امداد میں کمی کے برطانیہ کے فیصلے کو شرمناک قرار دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان میں کوئی حماقت کی تو لبنان ان کے لیے قبرستان بن جائے گا۔