استقامت کے مقابلے میں غاصب صیہونی فوج کی شکست کا اعتراف
Jan ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں کے بعد صیہونی حکام نے استقامت کے مقابلے میں غاصب اسرائیلی فوج کی شکست کا اعتراف کر لیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے استقامت کے مقابلے میں صیہونی فوج کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم تحریک حماس کے سلسلے میں اپنے جنگی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر تعلیم یوآو کیش نے بھی غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔ صیہونی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی کابینہ نے طویل اجلاس کے بعد قیدیوں کے تبادلے اور غزہ میں جنگ بندی کی معاہدے کی منظوری دی ہے۔ دوسری جانب صیہونی حکومت کی انٹرنل سیکیورٹی کے وزیر ایتمار بن گویر نے استعفی دے دیا ہے۔