Jan ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • شام پر اسرائيلی حملوں کی مذمت

شامی عوام اور فلسطینی جوانوں نے شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع حجاز اسکوائر میں جلوس نکال کر شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔

 سحر نیوز/ عالم اسلام:  کل جمے کی شام کو دمشق کے حجاز اسکوائر میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل شام کی سیاسی صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھا کر اپنی توسیع پسندانہ اور غاصبانہ پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔  شامی اور فلسطینی مظاہرین نے جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیلی حکومت پر غزہ اور فلسطین کے استقامتی گروہوں کی فتح کو سراہا اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس حکومت کے خلاف پابندیوں کی پالیسی فعال کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

ٹیگس