غاصب اسرائیل پر فلسطینی عوام کی فتح کی مبارکباد
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہےکہ فلسطینی قوم اور مزاحمت نے اسرائیل کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے غزہ کی فتح کی مناسبت سے اپنی ایک تقریر میں غزہ کی حمایت میں دی جانے والی قربانیوں خاص طور پرحزب اللہ لبنان کے سابق سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کا ذکر کیا اور کہا کہ فلسطین اور مزاحمت کے جیالوں نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا اور غاصبوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنگ بندی معاہدے کی فلسطینی قوم اور مزاحمت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور یہ معاہدہ، مزاحمتی محاذ کی پائیداری کا ثبوت ہے کیونکہ اسے جو چاہیے تھا وہ حاصل کر لیا جبکہ دشمن اپنے مقصد میں ناکام رہا۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ صیہونیوں میں اختلافات بڑھیں گے اور ان کے پاس فلسطین کو اس کے اصل مالکوں کو واپس کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا اور تاریخ غزہ کے عوام کی قربانیوں، استقامت اور صیہونیوں کی شرمناک شکست کو یاد رکھےگی۔