افغان خواتین نے امریکہ میں افغانستان کے کرنسی ذخائر منجمد کئے جانے کے خلاف بدھ کو مظاہرہ کیا ہے۔
طالبان کی عبوری حکومت نے ڈیورنڈ لائن پر حصارکشی مکمل کرنے کے بارے میں پاکستان و افغانستان کے درمیان سمجھوتے کے متعلق پاکستانی وزیرداخلہ کے بیان کو مسترد کردیا۔
کابل میں افغانستان کی خواتین نے موجودہ صورتحال اور اپنے حقوق کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
افغان خواتین نے دارالحکومت کابل میں احتجاجی اجتماع کر کے اپنے بنیادی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
سرحدوں پر باڑ لگانے کے معاملے پر پاکستانی فوج اور طالبان فورس کے درمیان تنازعے کے باوجود ، پاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے ملنے والی سرحدوں پر باڑ لگانے کا کام ہر حال میں مکمل کیا جائے گا۔
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے عبوری طالبان انتظامیہ کی رجعت پسندانہ سوچ کو پاکستان کے لئے خطرہ قرار دے دیا ہے۔
پاکستان اور طالبان نے سرحد پر باڑ لگانے کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ لاکھوں افغان عوام کو بھوک مری سے نجات دلانے کیلئے طالبان کے ساتھ تعاون کیا جائے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مرکزی پاسپورٹ آفس کے باہر مشتبہ خود کش بمبار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔
اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے اعلان کیا ہے کہ دوہزاربائیس میں افغانستان کے لئے دنیا کی سب سے بڑی انسان دوستانہ امدادی کارروائی انجام دی جائے گی جس میں دوکروڑ افراد کو امداد فراہم کی جائے گی ۔