اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان اور ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے مابین سنیچر کی شام ٹیلیفونی گفتگو ہوئی، جس میں دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کی مذہبی پولیس نے دار الحکومت کابل میں پوسٹرز لگا دیئے ہیں جن میں افغان خواتین کو پردہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے عجلت پسندی میں ملک چھوڑنے کی وضاحت کی ہے۔
افغان خواتین نے امریکہ میں افغانستان کے کرنسی ذخائر منجمد کئے جانے کے خلاف بدھ کو مظاہرہ کیا ہے۔
طالبان کی عبوری حکومت نے ڈیورنڈ لائن پر حصارکشی مکمل کرنے کے بارے میں پاکستان و افغانستان کے درمیان سمجھوتے کے متعلق پاکستانی وزیرداخلہ کے بیان کو مسترد کردیا۔
افغان خواتین نے دارالحکومت کابل میں احتجاجی اجتماع کر کے اپنے بنیادی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
سرحدوں پر باڑ لگانے کے معاملے پر پاکستانی فوج اور طالبان فورس کے درمیان تنازعے کے باوجود ، پاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے ملنے والی سرحدوں پر باڑ لگانے کا کام ہر حال میں مکمل کیا جائے گا۔
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے عبوری طالبان انتظامیہ کی رجعت پسندانہ سوچ کو پاکستان کے لئے خطرہ قرار دے دیا ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مرکزی پاسپورٹ آفس کے باہر مشتبہ خود کش بمبار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عوام نے سڑکوں پر نکل کر امریکہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین افغانستان کے خلاف امریکی پابندیوں، افغان عوام کے سلسلے میں روا رکھنے جانے والے غیر انسانی اور جارحانہ اقدامات کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔