یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ بحیرۂ احمر میں خلیج عقبہ سے باب المندب تک غاصب اسرائیلی حکومت کے جہازوں کی آمد و رفت ممنوع ہے۔
حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں چار صیہونی چھاؤنیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی اکبر احمدیان نے کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام کو ہر ممکن طریقے سے روکا جانا چاہئے۔
تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے سینئر رکن علی القحوم نے مسئلۂ فلسطین کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مسئلۂ فلسطین سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔
بین الاقوامی اداروں نے شمالی غزہ کے سلسلے میں لا تعلقی اختیار کرلی ہے۔
اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی عوام، مزاحمت کے میزائلوں سے حیران و پریشان اور شاکی ہیں۔
غزہ کے مرکز میں واقع نصیرات کیمپ میں دوگھروں پر صیہونی فوجیوں کے جارحانہ حملوں میں چھ اور خان یونس پر حملوں میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی علاقوں میں صیہونی دشمن کے فوجی ٹھکانوں پر چودہ حملے کر کے اس دن کو تاریخی دن میں تبدیل کر دیا۔
غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کی انسانی امداد کی رابطہ کار لیانی ہیسٹنگز کا رہائشی ویزہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
تل ابیب کے صیہونی باشندوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرکے، فلسطینی مزاحمت کے راکٹوں سے اپنی جانوں کی حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔