Dec ۰۹, ۲۰۲۳ ۲۱:۱۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو یمنی سمندر سے گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے، یمن

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو یمنی سمندر سے گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے، غزہ کے عوام کے لئے دوا اور غذا لے جانے کے علاوہ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس خبررساں ایجنسی کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیٰی سریع نے ایک خطاب میں کہا کہ "غاصب اسرائیل جانے والا کوئی بھی جہاز ہمارے لیے جائز ہدف ہوگا۔ ہم تمام جہازوں اور کمپنیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی بندرگاہوں سے کوئی تعلق نہ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام بحری جہازوں کو مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے سے روکنے کے فیصلے کو ابھی اسی وقت سے نافذ کیا جارہا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ یمنی مسلح افواج تمام بحری جہازوں کا سفر جاری رکھنا چاہتی ہیں، سوائے ان بحری جہازوں کے جو اسرائیل سے تعلق رکھتے ہیں یا اسرائیلی بندرگاہوں تک سامان لے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے بڑی تعداد میں ڈرون طیاروں کے ذریعہ مقبوضہ فلسطین میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

یحیٰی سریع نے صیہونی حکومت کو بھی خبردار کیا کہ جب تک اسرائیل غزہ پر حملہ بند نہیں کرتا، یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

ٹیگس