غزہ، اسرائیل کی بمباری میں 650 سال قدیمی مسجد شہید
صیہونی فوج نے بمباری کرکے غزہ کی سب سے قدیم 650 سال پرانی العمری مسجد شہید کر دی۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی فوج نے وحشیانہ بمباری کرکے غزہ کی سب سے قدیم اور سب سے بڑی العمری مسجد کو شہید کردیا، یہ مسجد 650 سال پہلے تعمیر ہوئی تھی۔
سماجی سوشل سائٹ ایکس پر قدس نیوز نیٹ ورک نے اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والی العمری مسجد کی تصاویر شائع کردی ہیں جس کی تصدیق الجزیرہ نے بھی کی ہے۔
غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں تاریخی اہمیت اور قومی ورثے کی حیثیت کی حامل کئی مساجد کو شہید کردیا گیا ہے جبکہ سوا سو سے زائد مساجد کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
صیہونی فوج کی غزہ میں جاری بمباری سے جہاں ہزاروں گھر تباہ ہوئے، مساجد شہید ہوئیں تو وہیں غزہ کے قدیم ثقافتی مقامات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹوں کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کے 100 سے زائد ثقافتی مراکز تباہ ہوچکے ہیں۔