Dec ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • صیہونی کالونی ماگین پر میزائلوں کی بارش، دو صیہونی کمانڈو دستوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے صیہونی کالونی ماگین پر میزائل برسائے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق القسام بریگیڈ نے صیہونی کالونی ماگین پر زبردست میزائل حملوں کی اطلاع دی ہے۔

القسام بریگیڈ کے ایک ذریعے نے یہ بھی بتایا ہے کہ بریگیڈ کے مجاہدین نے غزہ شہر کے شیخ رضوان اور الکرامہ علاقوں میں گھات لگا کر صیہونی حکومت کی کمانڈو فورسز کے دو دستوں کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔

مذکورہ ذریعے نے بتایا کہ القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے دشمن کے دونوں کمانڈو دستوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور بحفاظت واپس آگئے۔

فلسطینی ذرائع نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ شہر کے شمال میں شیخ رضوان علاقے میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور غاصب فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

 

ٹیگس