Dec ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے مقبوضہ علاقوں سے لاکھوں صیہونی فرار

طوفان الاقصی آپریشن کے نتیجے میں سیکڑوں صیہونی آبادکار مقبوضہ فلسطینی سرزمین سے فرار ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی آبادکاروں کے فرار سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ سات اکتوبر کو شروع ہونے والے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے اب تک تقریبا تین لاکھ ستّر ہزار صیہونی آباد کار مقبوضہ سرزمینوں سے فرار ہوگئے ہیں۔ روزنامہ یدیعوت آحارونوت نے اس سلسلے میں لکھا ہے کہ اس آپریشن سے پہلے مقبوضہ سرزمینوں سے جانے والے تقریبا چھ لاکھ صیہونی، جنگ کی وجہ سے ابھی تک واپس نہیں لوٹے ہیں۔ یدیعوت آحارونوت نے یہ بھی لکھا ہے کہ سات اکتوبر سے اب تک پانچ ہزار اسرائيلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ اخبار نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ زیادہ تر فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں لکھا ہے کہ ان میں سے دو ہزار فوجی معذور ہو چکے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب بئر السبع میں واقع سوروکا ہسپتال کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چالیس فوجیوں کو صرف اس ہسپتال میں لایا گيا ہے۔

ٹیگس