ایک صیہونی جنرل نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تحریک حماس بدستور طاقتور اور مستحکم ہے کہا کہ اس تحریک کے اختیار میں ابھی بھی بہت سے صیہونی قیدی ہیں اور اسے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر دوبارہ حملہ کیا تو اسے استقامت کی جانب سے ایسا کچھ دیکھنےکو ملے گا جو اس نے اس سے پہلے کبھی نہيں دیکھا ہوگا۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت جنگ بندی معاہدے کی پابندی کرے گی، ہم بھی اس سمجھوتے کے پابند رہیں گے۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں امریکی افواج پر 73 بار حملے کیے گئے۔
عالمی ادارہ صحت نے الشفا ہسپتال کے سربراہ کی گرفتاری کے بعد ان کے بدستور لاپتہ رہنے کی اطلاع دی ہے۔
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے اگر دشمن اسرائیل کو دوران جنگ بھاری نقصانات اٹھانے نہ پڑتے تو وہ ہرگز قیدیوں کے تبادلے کو قبول نہ کرتا۔
غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کو ملنے والی عبرتناک شکست کے بعد صیہونی فوجی فلسطینیوں کیلئے مسائل و مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسلامی استقامتی فورس نے غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں جنوبی لبنان کے مغربی علاقے سے مقبوضہ فلسطین کی طرف میزائل داغے ہیں۔
عارضی جنگ بندی کے نفاذ کے بعد فلسطین کے مختلف علاقوں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیل کی شکست اور استقامتی محاذ کی کامیابی کا جشن منایا۔
فلسطین کی تحریک حماس اور مقبوضہ فلسطین کی صیہونی حکومت کے درمیان جنگ کے انچاسویں چار روزہ جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔