Nov ۲۷, ۲۰۲۳ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں تین فلسطینی طلبا کو گولی مار دی گئی

امریکی ریاست ورمونٹ میں تین فلسطینی یونیورسٹی طلبا کو گولی ماری گئی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: الجزیرہ ٹی وی کے مطابق نوجوان فلسطینی نژاد طلبا کو ورمونٹ میں یونیورسٹی کیمپس کے قریب گولی ماری گئی ہے۔ پولیس نے طلبا پر حملے کے سلسلے میں ایک 48 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ کچھ دن پہلے بھی امریکہ میں ایک 6 سالہ فلسطینی امریکی لڑکے کو چاقو مارکر قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے عربی بول رہے تھے اور دو  افراد کو دھڑ میں اور ایک کو بدن  کے نچلے حصے میں گولی ماری گئی ہے۔  برلنگٹن پولیس چیف نے ایک بیان میں کہا کہ زخمی ہونے والے ان طلبا میں  سے دو کی حالت مستحکم ہے  جبکہ ایک طالب علم کو  زیادہ سنگین چوٹیں آئی ہیں۔

پولیس چیف نے کہا کہ حملہ آور  ایک شخص نے پستول سے کم از کم چار راؤنڈ گولی چلائی۔

یہ حملہ یونیورسٹی آف ورمونٹ کے قریب برلنگٹن میں نارتھ پراسپیکٹ اسٹریٹ پر ہوا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق طلبا برلنگٹن میں چھٹیوں پر اپنے ایک ساتھی کے  اہل خانہ سے ملنے جا رہے تھے  کہ ان پر فائرنگ کردی گئی۔ زخمیوں کی شناخت ہشام اوارتانی، کنان عبدالحمید اور تحسین احمد کے نام سے کی گئی ہے۔

طلبا کے اہل خانہ نے بتایا کہ یہ تینوں طالب علم  رام اللہ فرینڈز اسکول سے فارغ التحصیل ہیں، جو مغربی کنارے میں ایک نجی سیکنڈری اسکول ہے۔

 

ٹیگس