Nov ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • یہودی خاخام نے نیتن یاہو کو کافر قرار دے دیا

ایک یہودی خاخام نے ایک ٹی وی پروگرام میں صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو کافر قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: سینئر یہودی خاخام حایم سوویر نے کہا کہ تورات کے احکامات کے مطابق فلسطین کا الحاق حرام ہے۔

ناتوری قرتا تنظیم کے رہنما نے عبرانی زبان کے آر ٹی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو نسل کشی قرار دیا اور کہا کہ دنیا کے ممالک کو اسرائیل کے جرائم کی راہ میں رکاوٹ بننا چاہیے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم غزہ میں ہونے والے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں اور اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں ہزاروں خواتین اور بچے پہلے ہی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

یہودی خاخام نے کہا کہ دنیا کے ممالک بالخصوص روس اور امریکہ کو چاہیے کہ وہ فلسطین کے عام لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی فوج بھیجیں اور اسرائیل کی نسل کشی کو روکیں۔

یہودی مذہبی رہنما نے کہا کہ ہم جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ جنگ بندی عارضی ہے اور میں نے صہیونیوں کی طرف سے نئی دھمکیاں سنی ہیں کہ وہ غزہ کو تباہ کر دیں گے۔

یہودی خاخام نے غزہ میں فلسطینیوں کے گھروں کی تعمیر نو کی امید ظاہر کی ہے۔

ٹیگس