خبری ذرائع نے جنوبی لبنان کے بعض علاقوں پر غاصب صیہونی فوج کے ہوائی اور توپ خانے کے حملوں کی خبر دی ہے۔
غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی پر عمل در آمد کے دوران غذائی اشیا، ایندھن اور طبی وسائل کے ساتھ دو سو ٹرک رفح گذرگاہ سے غزہ کے مختلف علاقوں میں پہنچیں گے۔
ایک صیہونی اخبار کے مطابق غاصب اسرائیلی فوجی غزہ میں عارضی نہیں بلکہ طویل جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔
عراق کے شمال اور مغرب میں واقع غاصب امریکہ کے دو فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
نشرہونے کی تاریخ 23/ 11/ 2023
قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کا عمل کل جمعہ صبح 7 بجے سے شروع ہوگا اور قیدیوں کے پہلے گروپ کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔
امریکہ نے بحیرہ احمر کے آسمان پر یمنی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ، جنگ بندی کے بعد غزہ تک صحافیوں کی رسائی کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہے۔
اقوام متحدہ کی بعض خواتین عہدیداروں نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں، غزہ میں بچوں اور عورتوں کی دردناک صورتحال کے بارے میں رپورٹیں پیش کرتے ہوئے، دائمی اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے مختلف فوجی اہداف پر متعدد کروز میزائل داغے ہیں۔