عراق کے سنجار شہر کے ایک اسپتال پر ترکی کے ڈرون حملے کے بعد عراقی رضاکار فورس میں شامل گروہ عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل نے ترکی کے اقدامات پر عراقی حکام کی خاموشی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس کو شرمناک قرار دیا ہے۔
ایک باخبر سیکورٹی ذریعے نے صوبہ نینوا میں واقع سنجار شہر کے نواحی علاقے میں واقع اسپتال پر حملے کی خبر دی ہے۔
جنوب موصل کی قبائل کونسل کے رکن کا کہنا ہے کہ حکومت عراق کو اس علاقے کی سیکورٹی کی ذمہ داری رضاکار فورس الحشد الشعبی کے حوالے کر دینی چاہئے۔
عراق میں امریکا کے دو فوجی کانوائے پر حملہ ہوا ہے۔
عراق میں امریکی فوجیوں کے کانوائے پر ایک بار پھر حملہ ہوا ہے۔
عراق کی مزاحمتی تحریک کا کہنا ہے کہ امریکا عراق سے انخلاء میں سنجیدہ نہیں ہے اور کسی بھی لمحے جھڑپیں شروع ہو سکتی ہیں۔
عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی میں شامل گروہ حزب اللہ کے ایک فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کبھی بھی سفارتی مقامات پر حملہ نہیں کرتی ۔
عراق کے گرین زون علاقے میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملے کے بعد آج ایک بار پھر امریکی فوجی کانوائے پر حملہ ہوا ہے۔
عراق میں امریکا کے متعدد فوجی کانوائے پر حملے ہوئے ہیں۔
عراقی فورس کے خفیہ شعبے کا کہنا ہے کہ ایک زبردست آپریشن میں صدر سٹی میں کار بم دھماکہ کرنے والا مجرم گرفتار ہو گیا۔