عراقی ذرائع نے ملک کے شمالی علاقے میں واقع ترک فوج کی چھاونی پر میزائل حملوں کی خبردی ہے۔
عراق کے صوبۂ بابل میں ہونے والے روڈ حادثے میں گیارہ افراد جاں بحق اور تیس دیگر زخمی ہوگئے۔
ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اربعین حسینی عظیم اسلامی معاشرے کے اتحاد اور وحدت کی علامت ہے۔ دوسری جانب ایران کے کارگو طیاروں کے ذریعے زائرین کے لئے کھانے پینے کی اشیا نجف اور بغداد منتقل کی جارہی ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے زائرین کی مہمان نوازی پر عراقی عوام اور حکومت کی قدردانی کی ہے۔
اٹھارہ ہزار سے زائد پاکستانی زائرین زمینی راستے سے اسلامی جمہوریہ ایران پہنچے ہیں جنہیں کربلا معلیٰ جانے کے لیے عراقی سرحد کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔
عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے جوانوں نے صوبے الانبار میں داعش کے ایک دہشتگردانہ منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
ان دنوں صوبے کربلا میں قریب دو کروڑ زائرین کے داخل ہونے کی خبر ہے۔
دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ ساتھ عراق کے اندر بھی ملک کے چپے چپے سے زائرین اربعین لاکھوں کی تعداد میں اس وقت کربلا کی جانب رواں دواں ہیں۔ تصاویر بھی عراق کے علاقے سماوہ اور ناصریہ میں جاری اربعین مارچ کی تصاویر کو ملاحظہ کیجیئے۔
ایران کے مختلف علاقوں سے اہل سنت والجماعت کا کارواں محبین آل رسول عنوان کے تحت زیارت اربعین کی غرض سے عراق کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔
حکومت عراق نے پاکستان اور افغانستان سے آنے والے زائرین کو زمینی راستے سے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔