عراقی ذرائع نے صوبہ صلاح الدین کی بلد ایئربیس میں دھماکے کی آواز سننے کی اطلاع دی ہے۔
نیٹو نے عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھانے پر تاکید کی ہے۔
عراق، امریکی کاروان کے راستے میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے کی ذمہ داری " اصحاب الکہف " نے قبول کرلی-
اسلامی استقامتی گروہ اصحاب الکہف نے موصل میں ترکی کے ایک فوجی اڈے پر میزائیل داغے جانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
عراق میں داعش کے خلاف حشد الشعبی بری فوج اور فضائیہ کی مشترکہ کاروائی شروع ہو گئی ۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے نینوا میں داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کے خلاف نئی کاروائی انجام دی ہے۔
عراق میں ایک مزاحمتی گروہ نے اس ملک کے جنوب میں امریکی فوجیوں کے لئے فوجی ساز و سامان لے جا رہے ٹرک پر حملے کا ویڈیو جاری کیا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ میں السائرون دھڑے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی تائید میں تاخیر کا سبب، ملک کے صدر پر غیر ملکی دباؤ ہے۔
عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی میزائل یونٹ نے ملک کے مشرقی صوبے دیالہ کے نفط خانہ علاقے میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
عراقی پارلیمٹ کے متعدد ارکان نے اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کو ضروری قرار دیا ہے۔ ان ارکان کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی موجودگی ملکی مفاد میں نہیں اور اس کے نتیجے میں عراق کو لاتعداد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔