Feb ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۲:۵۱ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی فوجی کانوائے پر پھر حملہ، اس بار بغداد اور بابل میں ہوئے حملے

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے صوبہ بابل اور بغداد میں امریکی فوجی کانوائے کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی میڈیا نے جمعرات کو ملک کے مرکز اور جنوب میں امریکی فوجی کارواں کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔

صابرین چینل نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فوجیوں کے کانوائے کو بغداد اور بابل صوبوں میں نشانہ بنایا گیا۔ امریکی سربراہی میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد نے ابھی تک اس خبر پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

حالیہ مہینوں میں عراق میں موجود امریکا کی مختلف فوجی چھاونیوں میں تعینات فوجیوں پر متعدد بار حملے ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصے سے عراق میں امریکی فوجی کانوائے اور اس کی فوجی چھاؤنیوں پر حملے ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے عراق میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کی نیندیں حرام ہو گئ ہیں۔

عراق کے عوام اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی مسلسل مخالفت کرتے آ رہے ہیں۔ اس ملک کی پارلیمنٹ بھی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل منظور کر چکی ہے۔

ٹیگس