سحر نیوزرپورٹ
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے متحدہ عرب امارات کے اقدام کو عرب لیگ کے فیصلوں کے منافی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ عرب لیگ کو چاہئے کہ متحدہ عرب امارات کو لیگ سے باہر نکال دے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے لیبیا میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد متحارب فریقوں سے کہا ہے کہ وہ تعمیری سیاسی عمل میں شامل ہوجائیں اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔
پی ایل او کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نے عرب ممالک سے کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کو ختم اور کالعدم قرار دیں۔
عرب لیگ نے ترکی پر شام، عراق اور لیبیا میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس ، جہاد اسلامی اور عوامی محاذ نے بڑے پیمانے پر استقامت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر دشمن نے سرزمین فلسطین کی ایک بالشت زمین بھی ہتھیانے کی کوشش کی تو وہ صیہونی دشمن کے خلاف میدان جنگ بن جائے گی۔
عرب لیگ نے فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کے صیہونی منصوبے کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔
عرب لیگ کے جنرل سکریٹری احمد ابوالغیظ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل سے گفتگو میں صیہونی حکومت کی پالیسیوں اور اس کی غرب اردن کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرنے کی کوششوں کی بابت انتباہ دیا ہے۔
عرب لیگ نے شہر الخلیل میں حرم ابراہیمی کی زمینوں پر قبضہ کرنے سے متعلق غاصب صیہونی حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے اسرائیل کا خطرناک جرم قرار دیا ہے۔
عرب لیگ نے فلسطینی صدر کی جانب سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں ٹرمپ کی سینچری ڈیل کومسترد کردیا۔