پورے ایران میں آج عاشورائے حسینی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے جبکہ عراق، ہندوستان اور پاکستان میں آج نو محرم ہے۔
شام کے علاقے دمشق کے جنوب میں واقع زینبیہ میں زور دار دھماکوں کے نتیجے میں 35 افراد شہید و زخمی ہو گئے ہیں۔
حسینیہ اعظم زنجان امام بارگاہ کا ماتمی جلوس ہر سال محرم کے مہینے میں ایران کے شہر زنجان میں ابا عبد اللہ الحسین (ع) کے چاہنے والوں کی موجودگی میں نکالا جاتا ہے
سحر نیوز رپورٹ
اسلامی جمہوریہ ایران اور برصغیر پاک و ہند سمیت پوری دنیا میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری عروج پر پہنچ چکی ہے۔
پوری دنیا سے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں شرکت کرنے کیلئے زائرین کربلائے معلی پہنچ چکے ہیں۔
پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تاسوعا اورعاشورائے حسینی پرسکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
ماسکو میں حسینی عزاداروں نے قرآن مجید کو ہاتھ میں لے کر کلامالله مجید کی توہین کی مذمت کی۔
افغانستان کے شیعہ مسلمانوں نے محرم الحرام کے دوران عزاداری پرعائد پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
کل رات گنبد مطہر کی صفائی کے بعد روضہ مبارک پرایام عزاداری کی مناسبت سے حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابوالفضل العباس علمدار کربلا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا گیا۔