گزشتہ 11 ماہ کے دوران ایران نے 15 ہمسایہ ممالک کو 28 بلین ڈالر کی اشیا برآمد کی ہیں جن میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ایران اور سعودی عرب کے مابین گزشتہ روز سفارتی تعلقات کی بحالی کو لے ہوئے معاہدے کا جہاں دنیا بھر نے خیرمقدم کیا ہے وہیں غاصب صیہونی حکومت پر خوف طاری ہو گیا ہے اور اُس نے اس معاہدے کو خطرناک قرار دیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے مسئلے میں عمان کی خصوصی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران قیدیوں کے تبادلے کے مسئلے کو انسانی نقطہ نظر سے دیکھتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم نے یو اے ای، عمان اور افغانستان کی ٹیموں کو شکست دے کر بابلسر انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ جیت لی۔
یمنی انصاراللہ کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اقوام متحدہ کے نمائندے سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر یمنی قوم کو درپیش مشکلات حل کرنے کی کوشش کریں۔
یمنی حکومت نے عمانی وفد کے ساتھ جنگ بندی کے مذاکرات کو مثبت قرار دیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت کثیر الجہتی اور پیچیدہ بحرانوں کا سامنا ہے۔
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے عمان کے وزیرخارجہ سے یمن کی صورتحال پر بات چیت کی ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے خلیج فارس کے امور کے ڈائریکٹر جنرل نے ایران و عمان کے مشترکہ نظریات کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ علاقے کی سلامتی کا تحفظ علاقے کے ملکوں کے ذریعے ہی ہونا چاہئے۔
عمان کے وزیر خارجہ نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی کو دانشمندانہ اور مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسقط کا کہنا ہے کہ سب مل کر بات چیت اور گفتگو کریں ۔