عمان کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لیے آمادہ ہیں: صدر ایران
May ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۳:۳۲ Asia/Tehran
ایران کے صدر نے عمان کے سلطان کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عمان کو اقتصادی، سماجی، ثقافتی، سیاسی اور سیکورٹی سمیت تمام شعبوں میں کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
سحرنیوز/ایران بدھ کی صبح عمان کے دورے کے دوسرے دن صدر ایران مسعود پزشکیان نے اکنامک سے وابستہ ماہرین سے ملاقات میں کہا کہ ہم نے اپنے برادر ھیثم بن طارق کے ساتھ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ مخصوصا عمان اور ایران کو بندرگاہوں اور ایئر لائنز کے ذریعے منسلک کرکے تجارتی اور اقتصادی تعلقات اور صنعتی تعاون پر اتفاق رائے کیا ہے۔
صدر مملکت نے علاقائی منڈیوں کو جوڑنے میں ایران اور عمان کے موقف پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم افریقہ، روس، وسطی ایشیا، افغانستان، پاکستان، ترکیہ اور یورپ کے ساتھ مشترکہ طور پر اسٹریٹجک تعلقات قائم کر سکتے ہیں اور بین علاقائی تجارت کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کی جیو پولیٹیکل صلاحیت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
