پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ اور مسلم لیگ ن کے سیدال خان ناصر بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ہیں اور دونوں نے اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھا لیا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی ، شیخ رشید و دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ 6 جون کو سنایا جائے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطل کردی۔
ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملے کے تناظر میں انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری دے دی گئی۔
پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملے پر اوپن کورٹ سماعت کا مطالبہ کردیا ہے۔
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس میں زیر حراست 103افراد کی تفصیلات طلب کرلیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے کہا ہے کہ ڈونلڈ لو نے جھوٹا بیان دیا اس پر اسد مجید کو بلایا جانا چاہیے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر مجلس وحدت المسلمین نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف سازش کی گئی، ایک دن تمام سازشیں بے نقاب ہوں گی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور قیدی صحافیوں کی رہائی کے لیے قرارداد پارلیمنٹ ہاؤس میں جمع کرادی۔