فلسطین کی وزارت صحت نے نئے اعداد و شمار بتاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے اب تک صیہونی جارحیت میں اکتالیس ہزار چار سو اکتیس فلسطینی عام شہری شہید ہو چکے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے شام سے بیرونی فوجیوں کے انخلاء پر تاکید کی ہے۔
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ دہشتگرد صیہونی حکومت نے پیجر دھماکوں کے ذریعے پانچ ہزار لبنانیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں وہ ناکام رہی۔
حزب اللہ لبنان نے غاصب اسرائیل کے رامات ڈیوڈ ایئرپورٹ اور فوجی اڈے کو درجنوں میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ اسی طرح حیفا اور نہاریہ علاقوں پر بھی حزب اللہ نے میزائلی حملے کئے ہیں۔
سویڈن اور اٹلی میں عام شہریوں نے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کر کے غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی علاقوں اور ٹھکانوں پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ میں الجزیرہ ٹی وی کے دفتر میں گھس کر وہاں موجود ٹیم کے افراد سے فوری طور پر دفتر بند کردینے کا حکم دے دیا۔
جارح صیہونی حکومت نے ایک بار پھر جنوبی لبنان کے علاقوں پر وسیع حملے کئے ہيں۔
غزہ کے الفلاح نامی اسکول پر صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں کم از کم اکیس فلسطینی شہید ہوگئے۔
ہفتے کی شام ہزاروں افراد نے غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے خلاف ایک زبردست مظاہرہ کیا۔