Sep ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • غزہ: الفلاح نامی اسکول پر نسل کش صیہونی حکومت کی بمباری، 21 فلسطینی شہید

غزہ کے الفلاح نامی اسکول پر صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں کم از کم اکیس فلسطینی شہید ہوگئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کے اعلان کے مطابق صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے غزہ کے علاقے الزیتون میں واقع الفلاح اسکول پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں اب تک اکیس افراد کے شہید اور تیس سے زائد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ غزہ میں وسیع پیمانے پر گھروں کی تباہی کے بعد غزہ کے اسکول، فلسطینیوں کے لئے پناہگاہوں میں تبدیل ہوچکے ہیں۔
موصولہ خبروں کے مطابق اس جارحانہ کارروائی میں شہید ہونے والے زیادہ تر بچے اور عورتیں ہیں۔ نسل کش صیہونی حکومت نے اب تک اسپتالوں، اسکولوں، مذہبی مقامات اور شہریوں کو نشانہ نہ بنانے کے بارے میں بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے کسی بھی انتباہ کو نظر انداز کیا ہے۔
دوسری جانب صیہونی قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس میں شیخ ناصر کے علاقے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری کی جس میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ المیادین کے رپورٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دن اور رات کے دوران صہیونی فوج کے حملوں میں پچاس فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

ٹیگس