Sep ۲۱, ۲۰۲۴ ۲۲:۲۷ Asia/Tehran
  • تل ابیب کی سڑکوں پر نتن یاہو کے خلاف مظاہرین کا سیلاب+ ویڈیو

ہفتے کی شام ہزاروں افراد نے غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے خلاف ایک زبردست مظاہرہ کیا۔

سحرنیوز/دنیا:  نیوز ایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقوں کے ہزاروں باشندوں نے ہفتے کے روز ایک بار پھر صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے خلاف زبردست مظاہرے کیے، مظاہرین نے غزہ کی پٹی میں قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ معاہدے پر پہنچنے کا مطالبہ کیا۔

ہفتے کو سینکڑوں افراد نے "اسحاق هرتزوگ" کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ کیا اور غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ معاہدے کا مطالبہ کیا۔ یہ اس وقت ہے جب غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ "نتن یاہو" نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کو مقبوضہ شمالی علاقے میں چارے کے طور پر چھوڑ دیا ہے۔

مظاہرین نے زور دے کر کہا: "فوجی دباؤ صرف اغوا کاروں کی ہلاکت کا باعث بنے گا اور انہیں بچانے کا واحد راستہ ایک معاہدے تک پہنچنا ہے۔" اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے اعلان کیا: "کسی بھی فوجی کارروائی میں ایک سیاسی قدم شامل ہونا چاہیے جو قیدیوں کی فوری واپسی کا باعث بنے۔"

 

 

ٹیگس