مقبوضہ فلسطین کے صیہونی آبادکاروں نے تل ابیب کی سڑکوں پر نکل کر جنگ غزہ اور نیتن یاہو کی انتہا پسند کابینہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
فلسطین کے حامی امریکی مظاہرین نے جنگ غزہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نیویارک اور لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی طرف جانے والے راستوں کو بند کر دیا۔
یمن کے سیاسی رہنما محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ امریکا کے سمندری اتحاد میں شامل ممالک بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور ان کی یہ بوکھلاہٹ اس اتحاد کے قانونی نہ ہونے کا نتیجہ ہے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ نے غزہ کی جنگ فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ نے غرب اردن میں انسانی حقوق کی مخدوش صورت حال پر تشویش کا اظہار اور صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس علاقے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد کو ختم کیا جائے۔
صیہونی فوج نے جمعرات کی صبح اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ میں اس کے تین مزید فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت نے قیدیوں کے تبادلے کے لئے حماس کےساتھ سمجھوتہ طے پانے کی امید ظاہر کی ہے۔
غزہ کے عام شہریوں کے خلاف اسرائیل کی جارحیت میں تیزی آنے پر اقوام متحدہ نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کی صورت میں صیہونی دشمن کے خلاف حملے تیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو بحیرہ احمر میں جنگ کی صورت حال پیدا کرنے کے نتائج کو درک کرنا ہوگا۔
عراق کی اسلامی استقامت نے آج صبح جنوبی مقبوضہ فلسطین کے ایک علاقے پر حملہ کیا ہے۔