Aug ۰۴, ۲۰۲۴ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
  •  دہشتگرد اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدوں کے درمیان گھمسان کی جنگ

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کی فوجی شاخ سرایا القدس نے ایک دوسرے گروہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں صیہونی بستیوں اور اس غاصب حکومت کے ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تحریک جہاد اسلامی کی فوجی شاخ سرایا القدس نے آج اتوار کو اعلان کیا کہ ان کے مجاہدین نے شہید عمر القاسم کے مجاہدین کے ساتھ مل کر ناحل عوز فوجی اڈے اور بئيری قصبے کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا ہے-

سرایا القدس نے یہ بھی کہا ہے کہ غزہ شہر کے جنوب مغرب میں واقع تل الحوا محلے میں ایک صہیونی فوجی کو، ہمارے اسنائپرز نے نشانہ بنایا ہے-

شہدائے الاقصی بٹالین نے بھی اعلان کیا ہے کہ شہید عمر القاسم کے مجاہدین کی مشارکت سے انہوں نے نتزاریم میں صہیونی فوج کو مارٹرگولوں سے نشانہ بنایا ہے-

ان بٹالینز نے رفح بارڈر کراسنگ کے قریب صہیونی فوجیوں کے اجتماع کی جگہ پر ایک سو سات نامی دو میزائلوں کے ذریعے حملے کرنے کی بھی خبر دی ہے-

 

ٹیگس