Aug ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • وقت آگيا ہے کہ دہشتگرد اسرائیل اپنے کھودے ہوئے گڑھے میں خود دفن ہو جائے: آئی آر جی سی کے کمانڈر

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ صیہونیوں کو سخت جواب دیا جائے گا۔

سحر نیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ صیہونی عناصر اسماعیل ہنیہ کو قتل کرکے یہ سمجھ رہے ہيں کہ انھوں نے اپنی بقا کے لیے کوئی کارنامہ انجام دے دیا ہے لیکن جب انھیں دنداں شکن جواب ملے گا تو وہ سمجھیں گے کہ انھوں نے غلطی کی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ صیہونیوں نے ایک ایسے انقلابی تحریک کے رہنما کو نشانہ بنایا ہے جو حق خود ارادیت کی بحالی اور اپنی غصب شدہ زمینوں کو دوبارہ حاصل کرنے میں کوشاں تھے- انھوں نے کہا کہ اگر صیہونی یہ محسوس کرتے ہیں کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل سے انہیں کوئی کامیابی حاصل ہوئی ہے جو ان کی بقا میں مددگار ثابت ہوگی تو یہ ان کی بہت بڑی بھول ہے اور جب انہیں ان کے اس عمل کا سخت جواب ملے گا تو وہ سمجھیں گے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے-

جنرل حسین سلامی نے کہا کہ صیہونی عناصر ہمیشہ اندازوں میں غلطیاں کرتے ہیں اور اس بار بھی انہوں نے یہی غلطی دہرائی ہے۔ سردار سلامی نے زور دے کر کہا کہ صیہونیت ایسے گڑھے کھود رہی ہے جن میں وہ خود دفن ہو جائیں گے اور ان کو اس بات کا اندازہ ہوجائے گا کہ کب، کہاں اور کیسے ان کو جواب دیا سکتا ہے.

ٹیگس