Aug ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • غاصب اسرائیل اپنی حرکتوں سے باز آنے والا نہیں

غزہ کے شہری دفاع کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ گھنٹوں کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں میں دسیوں فلسطینی شہید ہوئے ہيں ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ کے شہری دفاع کے ادارے کا کہنا ہے کہ گذشتہ گھنٹوں کے دوران صیہونی حکومت کے حملوں میں ستائیس فلسطینی شہید ہوئے ہيں جن میں اٹھارہ افراد خان یونس میں شہید ہوئے ہيں ۔

میڈيا ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے مشرقی خان یونس کی عبسان الکبیرہ کالونی میں ایک مکان پر بمباری کی ہے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ ميں واقع جبالیا کیمپ کے مشرق میں بھی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہيں ۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے مرکزی غزہ کی الصحابہ روڈ کے اطراف میں بھی شدید حملے کئے ہيں ۔ صیہونی حکومت کے ٹینکوں نے شمال مشرقی خان یونس میں واقع القرارہ کالونی کے مشرقی حصے میں گولہ باری کی ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی شہر غزہ کی الیرموک مارکیٹ کے اطراف میں ایک گھر پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک شخص شہید اور چھے زخمی ہوگئے ہيں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ الصحابہ علاقے میں واقع الیرموک اسٹیڈیم کے اطراف میں ایک گھر پر صیہونی فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری میں ایک شخص شہید اور دس زخمی ہوگئے ہيں ۔

صیہونی حکومت کی توپوں نے بھی جنوب مشرقی غزہ میں الصبرہ گلی ميں واقع اسلامی مرکز کے اطراف میں بھی گولہ باری کی ہے ۔ میڈيا ذرائع نے شمالی شہر رفح ميں شدید بمباری کی خبری دی ہے ذرائع نے شہر خان یونس میں دھماکے کی خبر بھی سنی جانے کی خبر دی ہے۔

ٹیگس