اتنے مظالم کے باوجود فلسطینی مجاہدوں کے حوصلے بلند، صیہونی کالونیوں پر کیا حملہ
Aug ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
فلسطینی استقامت نے مسلسل دوسرے دن بھی غزہ پٹی کے اطراف میں واقع صیہونی کالونیوں کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی استقامت نے گذشتہ دنوں کی طرح پیر کو بھی غزہ کے اطراف کی صیہونی کالونیوں پر حملہ کیا۔
صیہونی میڈیا ذرائع کے مطابق فلسطینی استقامت نے آج غزہ سے پندرہ راکٹ فائر کئے ہيں۔ اتوار کو بھی فلسطینی استقامت نے عسقلان صیہونی کالونی اور شہر اسدود و غان یفنہ صیہونی کالونیوں پر راکٹ حملے کئے تھے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ ایک ميزائل اسدود کالونی کے مشرق میں واقع فورتھ روڈ پر آکر گرا ہے۔ اس حملے کے بعد اسدود کے میئر نے اس شہر کی پناہ گاہوں کو عام لوگوں کے لئے کھول دینے کی خبر دی ہے۔