سحر نیوز رپورٹ
غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہداء کی تعداد بڑھ کر 2808 ہو گئی ہے جن میں 64 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی وحشیانہ کارروائیاں جاری رہنے کی صورت میں علاقے کے حالات بدتر اور کنٹرول سے خارج ہوسکتے ہيں۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت، اقوام عالم کی نگاہوں کے سامنے نسل کشی کر رہی ہے۔
غزہ پٹی میں غاصب اسرائيلی فوج کا جنگی جنون جاری ہے جہاں معصوم بچوں کی لاشیں زیادہ نظر آ رہی ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر بچوں کی قاتل حکومت اسرائیل نے فلسطینی بچوں کو بموں ، میزائل اور آگ کے گولے تحفے میں دیئے ہیں۔
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔