Oct ۱۷, ۲۰۲۳ ۰۶:۲۰ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری، شہداء میں 64 فیصد بچے اور خواتین

غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہداء کی تعداد بڑھ کر 2808 ہو گئی ہے جن میں 64 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 1000 سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ صہیونی حملوں میں اب تک 10 ہزار 859 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحدیں انسانی امداد کےلیے مکمل طور پر بند ہیں جبکہ غزہ کو پانی، ایندھن اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
ڈاکٹروں اور مقامی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں زمینی کارروائی کےلیے پوری طرح تیار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ میں زمینی کارروائی امریکی معلومات کی بنیاد پر کی جائے گی۔
مہاجرین کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کا کہنا ہے کہ غزہ کے اندر پناہ گزینوں کی تعداد بڑھ کر 10 لاکھ ہوگئی ہے۔ اقوام متحدہ نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں سے ہونے والی تباہی کو بے مثال قرار دیا ہے۔

ٹیگس