Oct ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • غزہ پراسرائیل کی جارحیت جاری، 20 بچوں سمیت 256 فلسطینی شہید

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: فلسطین الیوم کے مطابق اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے، اسرائیل پر بڑے حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اب تک 20 بچوں سمیت 256 فلسطینی شہید اور ایک ہزار 788 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں 121 بچے بھی شامل ہیں۔

حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد صیہونی حکومت نے غزہ پر بمباری شروع کردی، بمباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے تاحال جاری ہے، ہر تھوڑی دیر بعد غزہ کے کسی حصے پر اسرائیلی ہوائی جہاز میزائل حملے کررہے ہیں اور ہر کچھ دیر بعد غزہ کے کسی نہ کسی حصے سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

صیہونی فوج حماس کے جوانوں کے نام پرغزہ میں جگہ جگہ معصوم جانوں کو نشانہ بنارہی ہے، اب تک اسپتالوں میں دو سو سے زائد فلسطینی باشندوں کی لاشیں لائی جاچکی ہیں جبکہ غزہ میں اس وقت شدید ترین جنگی کیفیت طاری ہے تاہم اس کے باوجود فلسطینی باشندوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اسرائیل پر ہوئے اس بڑے حملے پر خوشی و مسرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

اُدھراسرائیل نے غزہ کو بجلی کی فراہمی معطل کردی ہے جس کے بعد پورا شہر اندھیرے میں ڈوب گیا ہے، جبکہ تل ابیب میں راکٹ حملوں سے سائرن بجنے لگے۔

صیہونی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حالتِ جنگ میں ہیں ۔

واضح رہے کہ صرف رواں سال کے دوران اسرائیل کے مظالم کے نتیجے میں جنوری سے اب تک 250 سے زائد مظلوم فلسطینی باشندے شہید ہوئے ہیں جبکہ کل اور آج ہونے والی شہادتیں علیحدہ ہیں۔

 

ٹیگس