بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اسرائیل نے فلسطینی بچوں کو بموں اور میزائلوں کے گولے تحفے میں دیئے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر بچوں کی قاتل حکومت اسرائیل نے فلسطینی بچوں کو بموں ، میزائل اور آگ کے گولے تحفے میں دیئے ہیں۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی چافی نے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ فلسطین کی تعمیر آج اس سرزمین کے جو بچے ہيں کل مستقبل کے ان ہی معماروں کے ہاتھوں ہوگی- اور یہ وہی چيز ہے کہ جس سے صیہونی حکومت ہمیشہ خوف زدہ رہی ہے- ناصرکنعانی نے مزید کہا کہ آٹھ اکتوبر کو اسرائیل کی بچوں کی قاتل حکومت نے بموں، میزائلوں اور آتشیں گولوں کی بوچھاڑ کرکے ڈیڑھ سو بے گناہ بچوں کی جانیں لےلی ہیں-
ایران کی وزارت خارجہ نےکہا کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے توسط سے اسرائیل کے خلاف طوفان الاقصی کارروائی شروع کئے جانے کے بعد غاصب اسرائیل نے بھی غزہ پر وحشیانہ حملے شروع کردیئے اور یہ حملے ابھی بھی جاری ہیں-
غزہ کے رہائشی علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں میں تقریبا ڈیڑھ سو بـچے بھی شامل ہيں- صیہونی حکومت نے دوہزار آٹھ سے اب تک بارہا غزہ پر اپنے جارحانہ حملے کرکے ہزاروں فلسطینی بچوں کو شہیدکردیا ہے اور اس کے علاوہ سینکڑوں بچے محاصرے کے سبب بیماریوں اور بدترین حالات کی وجہ سے موت کی نیند سوگئے ہيں- یہ ایسے میں ہے کہ بچوں کے حقوق کے کنونشن کی بنیاد پر تمام بچوں کو بلاتفریق زندگی گذارنے کا حق حاصل ہے