سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی ایران، اردن، یمن، عراق اور شام سمیت مختلف ممالک نے مذمت کی جبکہ مراکش نے اس ملک سے اپنے سفیر کو بلا لیا ہے۔
سویڈن کی حکومت نے توہین آمیز اقدام کرتے ہوئے آزادی اظہار رای کے بہانے قرآن پاک کی توہین کی اجازت دے دی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے صیہونیوں کی جانب سے اسلامی مقدسات کی بے حرمتی اور قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار صیہونی حکومت کے اقدامات پر خاموشی برتنے والے مغربی ممالک کو قرار دیا ہے۔
نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے زیر اہتمام حفظ قرآن کرنے والے 300 کمسن بچوں کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حفاظ بچوں کو اسناد کی تقسیم کے علاوہ حوسہ زبان میں ’’سلام فرماندہ‘‘ کا مشہور ترانہ بھی پڑھا گیا۔
سوشل میڈیا پر اعلانیہ اور دانستہ طور پر کفر و الحاد پر مبنی اپنے اسلام و قرآن مخالف گستاخانہ اور بے شرمانہ بیانات و اقدامات کی اشاعت کرنے والے دو مجرموں کو آج صبح انکے انجام تک پہنچا دیا گیا اور انہیں سزائے موت دے دی گئی۔
جمعہ 05 مئی کو امام حسین (ع) ملٹری یونیورسٹی میں قرآن پاک کے حافظوں کی تشخیص اور انہیں اسناد سے نوازنے کے لیے امتحانات کا 18واں دور منعقد ہوا۔
ماہ رمضان کے دوران جاری حُسن تلاوت قرآن کا بین الاقوامی مقابلہ اپنے اختتام کو پہنچا۔
گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی اقرا بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا سلسلہ جاری رہا جس کی سائڈ لائن پر خواتین سے مخصوص ایک ضمنی کوئز بھی رکھا گیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے طلبا اور طلبا یونینوں سے ملاقات میں فکری بنیادوں کو مستحکم بنانے پر زور دیا ہے۔
سحر نیوز رپورٹ