Jul ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مقام پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

سحر نیوز/دنیا: عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مظاہرے میں مختلف ممالک سے ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی اور بے حرمتی کرنے والے شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مانچسٹر میں بھی احتجاج کیا گیا۔

قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف اس وقت دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور مختلف ممالک میں احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

ایران سمیت دنیا کے کئی ممالک میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے اور ایرانی وزارت خارجہ نے سویڈن میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سویڈن کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں طلب کیا۔

واضح رہے کہ سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ٹیگس