اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے صیہونی حکومت کی فوج کے ہاتھوں لبنان میں مقیم ایرانی شہری معصومہ کرباسی اور ان کے شوہر کی شہادت کے بعد اس بین الاقوامی ادارے کے ماورائے عدالت قتل پر خصوصی رپورٹر کی خاموشی پر تنقید کی ہے۔
سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کے موقع پر آج تہران سمیت پورے ایران میں ہونے والے مظاہروں اور ریلیوں میں سامراجی طاقتوں بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
جنوبی اور مشرقی لبنان کے ایک علاقے میں مجلس ترحیم پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 12 افراد شہید ہوگئے
پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ دوحہ میں قطر کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ملاقات کی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے غزہ اور لبنان میں جنگ کو روکنے میں مدد کے سلسلے میں اپنی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مصر،انڈونیشیا اور قطر کے وزرائے خارجہ سے، خطے کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ۔
صیہونی حکام نے غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان میں جاری جھڑپوں کے دوران فوجیوں کی نئی ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔
ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے بین الاقوامی سطح پر جارح صیہونی حکومت کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور اس کی مذمت کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
عراق کی تحریک استقامت نے مقبوضہ جولان میں غاصب صیہونی حکومت کے ایک اور اہم ٹھکانے کو ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نےغزہ اور لبنان کے لیے 14ویں امدادی کھیپ روانہ کردی۔
کل جمعہ کے دن پاکستانی مسلمان نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد دوبارہ سڑکوں پر آئے اور فلسطین اور لبنان میں صیہونی دہشت گرد حکومت کے جرائم کی مذمت میں احتجاج کیا۔