لبنان میں صہیونی حکومت کے حملوں میں دو ایرانی شہریوں کی شہادت کے بعد اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے سلامتی کونسل پر صہیونی حکومت کے خلاف سخت اقدامات پر زور دیا ہے۔
تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں مجاہد شہید سید ہاشم صفی الدین اور مجاہد شہید یحیی سنوار کےلئے مجالس ترحیم کا انعقاد کیا گيا اور ان مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جلوس نکالے گئے اور سڑکوں پر بڑے بڑے بینرز بھی لگائے گئے۔
صہیونی فوج نے جنوبی لبنان میں صحافیوں کی رہائشگاہ پر حملہ کر کے تین صحافی کو شہید کردیا ہے۔
دنیا کے مختلف علاقوں کے عوام نے غزہ و لبنان کے عوام کی حمایت کرتے ہوئے غزہ اور لبنان کے عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں مظاہرے کئے ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سید ہاشم صفی الدین بیروت پر صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہوئے۔
لبنان کے خلاف صیہونی دہشتگردی کے باضابطہ آغاز کو ایک مہینہ مکمل ہو جانے پر اب صیہونیوں نے لبنان کے ہسپتالوں پر بمباری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے صہیونی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دہشتگرد صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران گیارہ مرتبہ بیروت کے علاقے ضاحیہ پر گیارہ حملے کئے ہیں جن میں ایک حملہ بیروت ایئرپورت کے قریب کیا گیا۔
حزب اللہ لبنان نے ایک ویڈیو کلپ جاری کرنے کے ساتھ ہی اعلان کیا ہے کہ اس نے پہلی بارM80 راکٹ سسٹم کو آپریشنل کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے یحیی سنوار کی شہادت پر پیغام تعزیت میں کہا ہے کہ یحیی سنوار نے امریکی-صیہونی منصوبے کے مقابلے ميں ڈٹے رہے اور اپنا خون فدا کردیا۔