Nov ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کی بمباری اور جارحیت جاری

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: العالم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ہم آہنگ طور پر جنوبی لبنان کے کفر حمام کے اطراف میں، جبل صافی کی پہاڑیوں سجد اور الجبور کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔

اس سے قبل صیہونی دہشت گردوں نے شقرا اور مجدل سلم شہروں کے درمیان سڑک پر ایک نجی شہری گاڑی کو ایک ڈرون سے نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں ایک لبنانی شہری شہید ہو گیا۔ مشرقی علاقوں اور وادی البقاع میں، جارح صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے سولہ سے زائد مرتبہ بمباری کی۔

اس کے علاوہ لبنان کی فضائی حدود میں جاسوسی ڈرونز کی وسیع پیمانے پر پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صیہونی حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے لبنانی مزاحمت کی سرگرمیوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ صیہونی دہشت گردوں کی حالیہ جارحیت کے بعد لبنانی فوج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل نے جنگ بندی کے معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سو ایک کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل کے ساتھ تعاون کے لیے اس ملک کی پابندی پر زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے تحت انجام پانے والے صیہونی دہشت گردوں کی جارحیت کے نتیجے میں کم از کم تین سو اکتیس لبنانی شہید اور ساڑھے نوسو زخمی ہو چکے ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

ٹیگس