امریکہ نے ایک بار پھر سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت اور یمنی عوام کے خلاف اسکے استعمال کا دفاع کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیوں میں توسیع سے متعلق امریکی قرار داد کو سلامتی کونسل میں لازمی ووٹ ملنے کا امکان نہ کے برابر ہے۔
پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطے میں ایک جامع سیاسی راہ حل تک پہنچنے تک افغان امن مذاکرات کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی۔
سحر نیوزرپورٹ
ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی مدت میں توسیع کے سب سے بڑے حامی امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ پابندیوں کے ختم ہونے سے علاقے اور دنیا میں حالات ایران کے مفاد میں ہوں گے۔
امریکا نے نام نہاد چین مخالف اتحاد میں روس کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے جس پر ماسکو نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مائیک پومپئو امریکی تاریخ کے بد ترین وزیر خارجہ ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے چین کو رویہ تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کے لئے اپنےاتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چینی حکام پر دباؤ بنائیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر بلا کسی ثبوت کے مختلف ممالک منجملہ ایران، روس اور چین پر آئندہ امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کرنے کا الزام دہرایا ہے۔
امریکہ کی وزارت خزانہ نے ماسکو کے خلاف واشنگٹن کے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے روسی شخصیتوں اور کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔